بابا جی آپ کیسے لوگوں کی جیب سے پیسے نکلوا لیتے ہیں میرا مالک تو تنخواہ بھی پوری نہیں دیتا
بابا جی نے میری طرف گھور کر دیکھا
سگریٹ کا آخری کش لگا کر پھینک دیا
پھر نیچے جھک کر ٹوٹی پھوٹی گرد آلود کھیڑی کی بدھر کھولی
پاوں باہر نکالے اور تھڑے پر لیٹ گئے
کروٹ لے کر میری طرف منہ کیا
اور پشت کے داہنی رخسار کو کھجاتے ہوئے فرمانے لگے
پتر! مالک کو ترس آمیز نگاہوں سے دیکھنا شروع کر دو اس کی انا پر چوٹ لگے گی
وہ اپنی معیشت مضبوط ثابت کرنے کے لئے تنخواہ وقت پر دے گا اور بڑھا بھی دے گا
No comments:
Post a Comment